ابنا: سعودی عرب کے ولیعہد سلمان بن عبدالعزیز نے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شام میں توازن تبدیل کرنے کیلئے حکومت مخالف مسلح دہشتگردوں کی حمایت کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عرب لیگ میں شام کی نشست مخالفین کے سپرد نہ کئے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کویت میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شام میں اقتدار کا توازن تبدیل کرنے کیلئے اس ملک کے حکومت مخالفین کی حتی الامکان مدد کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام میں ان حکومت مخالفین کی، ہمہ جہتی مدد کئے جانے سے بحران کا حل نکالا جاسکتا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ اخبار اینڈیپنڈینٹ نے اپنی حالیہ ایک رپورٹ میں سعودی عرب کے ولیعہد کو پورے علاقے میں دہشتگردی کے فروغ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ کویت میں منعقدہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے شرکاء میں مختلف مسائل کو لیکر کافی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ کہ اس اجلاس میں بعض عرب ممالک نے نہ صرف یہ کہ اعلی سطح پر شرکت نہیں کی ہے بلکہ اس اجلاس کا اختتامی بیان تک تیار نہیں کیا جاسکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
25 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514864
سعودی عرب کے ولیعہد سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ شام میں اقتدار کا توازن تبدیل کرنے کیلئے اس ملک کے حکومت مخالفین کی حتی الامکان مدد کئے جانے کی ضرورت ہے۔